
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس شکار ہوگئے ہیں جس کی پیش نظر پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس پر سماعت جاری ہے۔
شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس شکار ہوگئے اور اس حوالے سے کے وکیل خواجہ نوید احمد نے احتساب عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی ہے۔
وکیل نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کو کورونا وائرس ہوگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود قرنطینہ کرلیا ہے جس کی وجہ سے وہ اسلام آباد سے کراچی نہیں آسکے تاہم ان کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔



