
لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ اگر گورنر نے اعتماد کے ووٹ کا کہا ہے تو اس پر عملدرآمد تو ہونا چاہیے۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو ڈی نوٹی فائی کردیا گیا تھا، پرویز الہیٰ نے گورنر پنجاب کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، اور پرویز الہٰی کی جانب سے درخواست دائر کر دی گئی۔
پرویز الہیٰ نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے وزیراعلیٰ کو خط لکھا ہی نہیں، خط اسپیکر اسمبلی کو لکھا گیا، جب کہ وزیراعلیٰ کو لکھنا چاہئے تھا۔



