اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد میں خودکش کار بم دھماکا، پولیس اہلکار شہید

اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین میں دھماکا ہوا ہے جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ مبینہ طورپر ایک خودکش دھماکہ تھا۔ پولیس نے مشتبہ گاڑی کو تلاشی کے لیے روکنے کی کوشش کی جس پر مبینہ خودکش بمبار نے گاڑی روکنے کے بجائے دھماکا کردیا۔

ذرائع کے مطابق گاڑی میں دھماکہ خیز مواد بھرا ہوا تھا۔

دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسلام آباد کو بڑے سانحہ سے بچا لیا، ایک دہشتگرد گاڑی میں بارود بھر کر لے جارہا تھا، آئی ٹین میں پولیس نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، دہشتگرد نے گاڑی روکنے کے بجائے گاڑی دھماکے سے اڑا دی۔

دھماکے کے فوراً بعد لی گئی تصاویر میں ایک گاڑی کے ٹکڑے سڑک پر پڑے ہیں جب کہ ایک بڑے ٹکڑے میں آگ لگی ہوئی ہے۔ ایک شخص کی لاش بھی گاڑی کے قریب پڑی دیکھی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button