پاکستان

اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان سمیت منشیات فروش گرفتار

گلبہار پولیس نے 3 مختلف کارروائیوں میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان سمیت منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

گلبہار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کیا، جنکے قبضے سے اسلحہ منشیات اور نقدی سمیت موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت اطہر عرف سنی ولد اظہر حسین ، غلام مصطفیٰ ولد نصیر احمد اور دانش ولد محمد عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ملزم اطہر کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین 2 راؤنڈ برآمد ہوئے

ملزم غلام مصطفیٰ کے قبضے سے پولیس نے 530 گرام چرس، 74900 روپے نقد زرفروخدگی اور 4 عدد موبائل فون برآمد کیئے گئے ہیں۔

جبکہ ملزم دانش کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 1 عدد موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button