اہم خبریںپاکستان

پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے: وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے کل اعتماد کا ووٹ نہیں لیا، اب وہ وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو کل تک اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا لیکن انہوں نے کل اعتماد کا ووٹ نہیں لیا لہذا آئین کے تحت پرویز الٰہی اب وزیراعلیٰ نہیں رہے، گورنر پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن صرف ایک رسمی کارروائی ہے۔

ان کا کہنا تھا گورنر پنجاب آئین کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کر رہے ہیں، جیسے ہی گورنر پنجاب آرڈر جاری کریں گے اس پر عمل درآمد کروائیں گے، فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں گورنر وفاقی حکومت کو صوبے میں گورنر راج لگانے کا کہہ سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا صدر وزیراعظم کی ہدایت کے بغیر کوئی کارروائی نہیں کر سکتا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا ہم نے الیکشن سے فرار کی کوئی کوشش نہیں کی، الیکشن کی بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور نواز شریف کے استقبال کی بھی بھرپور تیاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button