پاکستان
جعلی عاملہ نے خاتون کو کوئلوں سے جلا دیا

فیصل آباد میں جن نکالنے کے نام پر ایک جعلی عاملہ نے خاتون کو کوئلوں سے جلا ڈالا۔
اطلاعات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں ایک جعلی عاملہ نے جن نکالنے کے نام پر خاتون کا چہرہ اور جسم جلا دیا ۔
پولیس کے مطابق جعلی عاملہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
جبکہ متاثرہ خاتون جن کی حالت تشویشناک ہے اور وہ الائیڈ اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
پولیس ترجمان کے مطابق جعلی عاملہ اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



