
امریکی ڈالر کے عروج کا سلسلہ جاری, جبکہ پاکستانی روپیہ مسلسل زوال کا شکار۔
آج کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے کے اضافے کی بعد 225 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔
جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 224 روپے 12 پیسے تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 40 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 39873 کی سطح پر آ گیا ہے۔



