
آرچ بشپ راولپنڈی اسلام آباد ڈاکٹر جوزف ارشد نے پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی جانب سے دس لاکھ پودے لگانے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے کوشاں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تاجر برادری نے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہونے کا عزم ظاہر کیا۔ مرکزی انجمن تاجران کینٹ کے صدر شیخ حفیظ کی جانب سے خصوصی کرسمس کاٹا گیا۔
شیخ حفیظ نے اپنے خطاب میں مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کہا کہ تاجر برادری مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں مکمل طور پر شریک ہونے کا یقین دلاتی ہے۔



