پاکستان
کراچی کا دنیا بھر میں منشیات استعمال کرنے والوں میں دوسرا نمبر

دنیا بھر میں نیویارک کے بعد سب سے زیادہ منشیات استعمال کرنے والا شہر کراچی ہے، جہاں چرس، ہیروئن، آئس اور کرسٹل سمیت ہر نشہ دستیاب ہے۔
کراچی میں سڑکیں ہوں یا انڈر پاس، ہر جگہ نشے میں دھت افراد مل ہی جاتے ہیں، جبکہ پوش علاقوں کے طالب علم بھی نشے کی لعنت کا شکار ہیں۔
پولیس کی ناک کے نیچے یہ کالا دھندہ جاری ہے، جبکہ اینٹی نارکوٹکس نے بھی اس معاملے میں چپ سادھ رکھی ہے۔


شہر میں نشہ بیچنے اور خریدنے والوں کا اتا پتا معلوم ہے، مگر پھر بھی کوئی کاروائی نہیں کی جاتی۔
علاوہ ازیں حکومت سندھ نے صوبے میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے سینٹرز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف سیکریٹری ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ یہ ادارے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائے جائیں گے۔



