پاکستان
کراچی :پولیس کا منشیات اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور ایکشن

کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں پولیس نے پیتل گلی میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیےجبکہ دوسری کاروائی میں موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت برکت علی ولد سعید علی ، فضل رحمان ولد عمر شاہ ، آصف خان ولد جان شیر اور امید علی ولد محمد علی کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان برکت اور فضل رحمان سے دورانِ گرفتاری 725 گرام چرس، اور مسروقہ موٹر سائیکل تھانہ پاپوشنگر برآمد ہوئی جبکہ ملزم امید علی کے قبضے سے 1155 گرام چرس اور ملزم آصف سے 112 گرام چرس برآمد ہوئی –
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا ہے-



