اہم خبریںپاکستان

بڑی جماعت نےوزیرخارجہ بلاول بھٹو کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے لگادی

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بی جے پی لیڈر نےان کےسرکی قیمت2 کروڑ روپے لگائی ہے۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے مودی کو گجرات کا قصائی کہنے کے اپنے بیان کا دفاع کیا اور کہا کہ بھارتی وزیر اعظم سے متعلق تاریخی حقیقت دہرائی ہے۔بلاول بھٹو نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر نے ان کےسرکی قیمت 2 کروڑ روپے لگائی ہے، یہ اشتعال انگیز حرکت ریاست اترپردیش کےبی جے پی لیڈر منوپل بنسل نےکی ہے۔

واضح رہے اقوام متحدہ میں بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسامہ بن لادن مر چکا ہے لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے اور وہ بھارت کا وزیر اعظم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی پر وزیر اعظم بننے سے قبل امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد تھی۔

اس بیان نے بھارت میں آگ لگا دی اور بھارتی انتہا پسند ہندو آپے سے باہر ہو گئے ہیں، بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور انتہا پسند پارٹی راشٹریہ سوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر سیخ پا ہوتے ہوئے ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button