پاکستان

عامر لیاقت کی اہلیہ نے درخواست ضمانت دائر کردی

عامر لیاقت کی اہلیہ دانیا بی بی نے نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں درخواست ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں عامر لیاقت کی اہلیہ دانیا بی بی نے درخواست ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

دانیا کے وکیل لیاقت علی گبول ایڈوکیٹ نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ عامر لیاقت کی بیوہ نے اپنے موبائل سے عامرلیاقت کی ویڈیو نہیں بنائی، اور ایف آئی اے نے بھی دانیا کے موبائل سے کوئی ویڈیو برآمد نہیں کی۔

لیاقت علی گبول ایڈوکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ دانیہ عامرلیاقت کی بیوہ ہیں، جائیداد سے حصہ مانگنے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور ایف آئی اے نے بغیر تحقیقات دانیا کو لودھراں سے گرفتار کیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ دانیا پر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔

عدالت نے دانیا بی بی کی درخواست پر سرکاری وکیل، کیس کے تفتیشی افسر اور مدعی مقدمہ کو 20 دسمبر کے لیے نوٹس کردیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button