پاکستان

انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی سے 4 ڈکیت گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقوں نورانی بستی کورنگی اور قذافی ٹاؤن سے ڈکیت گروہ کے 4ملزمان عبدا لحفیظ عرف گڈو، زبیر عرف آئی سی، محمد ایوب عرف ڈان اور چنذیب عرف موچڑ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والے 5عدد پسٹلز اور 3عددچوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علا قوں میں ڈ کیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی 550سے زائد وارداتوں میں ملو ث ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اے ٹی ایم استعمال کر نے والوں سے رقم چھیننے اور مختلف کمپنیز کی گا ڑ یوں کو لو ٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزم چنذیب عرف مو چڑ نے مختلف ڈ کیتوں کو اسلحہ فراہم کر نے میں بھی ملو ث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکلزمزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button