
محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں میں سردی کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری اسکولز اور کالجز 22 سے 31 دسمبر تک سردیوں کی چھٹیوں کیلئے بند رہیں گے۔
یکم جنوری کو اتوار کی تعطیل کے بعد تعلیمی ادارے 2 جنوری پیر سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔



