پاکستان

الہ دین پارک کو دوبارہ سے کھولنے کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے الہٰ دین پارک کو دوبارہ سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پارک کو اصل شکل میں بحال کرکے اسے جناح پارک کا نام دیا جائے گا ۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمان نے عوامی سیر گاہ “الہٰ دین پارک” کا دورہ کیا۔ گورنر سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ شہر قائد کے مکینوں کے لیے جلد تفریحی پارک کھول دیا جائے گا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت الہٰ دین پارک میں تعمیراتی کام شروع کروادیا ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق اسے اصل حالت میں بحال کریں گے۔

کامران ٹیسوری نے شہر قائد کو دوبارہ سے روشنیوں کا شہر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ الہٰ دین پارک کو اصل حالت میں بحال کرکے اسے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب کیا جائے گا ۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے شہر قائد کے مکینوں کو سستی تفریحی گاہ فراہم کرنے کے لیے الہٰ دین پارک کو دوبارہ سے عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نےمتعلقہ محکموں کو تعمیراتی کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button