پاکستان

پاکستان کے بڑے شہر میں ایک اور خواجہ سرا سکول کا افتتاح کر دیا گیا

گارڈن ٹاؤن لاہور میں ایک اور خواجہ سرا اسکول کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے خواجہ سراؤں کے لئےلاہور میں ’’اسکول فار ٹرانسجینڈر کمیونٹی‘‘ کا افتتاح کیا۔

اسلام آباد سٹی پولیس کی انچارج ٹرانس جینڈر پروٹیکشن یونٹ نایاب علی نے خواجہ سراؤں کے لئے اسکول قائم کرنے پر وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا شکریہ کیا اور ان کے اس اقدام کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا کمیونٹی کو ہمیشہ ان کے حق سے محروم رکھا گیا لیکن ہم چاہتے ہیں کہ خواجہ سرا اپنے بَل بوتے پر معاشرے میں اپنا مقام بنا سکیں۔

اسکول کی افتتاحی تقریب میں سماجی شخصیات بھی شریک تھیں جبکہ پنجاب بھر میں ٹرانسجینڈرکے لئے قائم کیے جانے والے اسکولز کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ مراد راس نے رِبن کاٹ کر اسکول کا افتتاح کیا اور کلاس رومز کا جائزہ لیا۔ خواجہ سراؤں کے لئے قائم کیے جانے والے اسکول میں تعلیم کے ساتھ ہی ساتھ تکنیکی مہارت کے کورسز بھی کروائیں جائیں گے۔ اس کےعلاوہ پنجاب حکومت کے اس اقدام کو خواجہ سراؤں نے بھی خوش آئندہ قراردے دیا

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button