اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف تمام کیسز ختم کرنے کا حکم

بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام ایف آئی آرزختم کر نے کاحکم دے دیا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز کے مطابق  بلوچستان  ہائیکورٹ میں صوبے میں درج  ہونے والی ایف آئی آرز کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر جسٹس ہاشم کاکٹر نے  سماعت کی ، عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما کے خلاف درج تمام ایف آئی آرز ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف خصدار ،کچلاک ، پسنی ، ذوب اور حب میں 5 ایف آئی آرز درج کرائی گئی تھیں، جنہیں اب ختم کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button