اہم خبریںپاکستان

ڈاکٹر سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نامزد

ڈاکٹر سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ہوں گے۔

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لئے حتمی نام کی منظوری دے دی گئی ہے، اور ڈاکٹر سیف الرحمان اب نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ہوں گے۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ سیاسی ایڈمنسٹریٹر کے لئے ایم کیو ایم کے عبدالوسیم کے نام کو حتمی شکل دی جاسکتی ہے، تاہم اب ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی کا قرعہ ڈاکٹر سیف الرحمان کے نام نکلا ہے۔

ڈاکٹر سیف الرحمان اس وقت گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری تعینات ہیں، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف الرحمان کے سرکاری افسر ہونے کے ناطے عدالتی کارروائی کا امکان بھی کم ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button