
وزیر اعظم شہباز شریف اور چوہدری پرویز الہی کی ملاقات کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔
عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پنجاب میں سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ملاقات کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں، ملاقات کے لیے پیغام اہم شخصیت نے پہنچا دیا۔
شہباز شریف اور پرویزالہی کی ملاقات کے لیے وقت اور جگہ زیر غور ہے۔دونوں فریقین کی جانب سے خبر کی تصدیق اور تردید نہیں کی جا رہی
ملاقات کے حوالے سے تجویز دی گئی ہے کہ دونوں رہنماؤں کی سرکاری عہدے سنبھالنے کے بعد ملاقات نہیں ہوئی ، اس لئے اسے سرکاری امور کی سرانجام دہی کے طور پر رکھا جائے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل یا اراکین اسمبلی کو استعفوں سے روکنے کے لئے متحرک ہوگئے ہیں۔
پرویز الہی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ وہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہونے دیں گے۔ اس کے لئے انہوں نے ارکان اسمبلی سے رابطے شروع کردئیے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اراکین اسمبلی کو رام کرنے کے لئے ترقیاتی بجٹ کے منہ کھول دئیے ہیں۔



