کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کاروائی ، ڈکیت گروہ کے4 ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقوں لانڈھی اور کورنگی سے ڈکیت گروہ کے 4ملزمان شیر از احمد، شہزاد علی، فیضان اورمحمد فرخ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔



تفصیلات کے مطابق ملزمان شیرازاحمد اور شہزادعلی مورخہ 22نومبر 2021 کو کورنگی میں رینجرز سے مقابلے کے بعدگرفتار ہونے والے ملزمان محمد فیض عرف اویس اور رضی کے قریبی ساتھی ہیں۔دورران تفتیش ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں لانڈھی، بلال کالونی،زمان ٹاؤن اور کورنگی میں متعدد وارداتوں کے دوران نقدی، موبائل فونز اور موٹرسائیکل چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔


گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔



