اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد: سیل کردہ سینٹورس مال کے ملازمین سڑکوں پر آگئے

اسلام آباد مٰں سی ڈی اے کی اجب سے سیل کیے گئے سینٹورس مال کے تاجر اور ملازمین سڑکوں پر آگئے، احتجاجی ملازمین نے دھمکی دی ہے کہ اگر سینٹورس مال نہ کھولا گیا تو اسلام آباد بند کردیں گے۔:

گزشتہ شب وفاقی دارالحکومت میں واقع سینٹورس مال کو سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے رات گئے سیل کر دیا تھا ۔

سینٹورس مال انتظامیہ کو 6 بار نوٹس جاری کرنے کے بعد سیل کیا گیا، متعدد بار نوٹسز کے باوجود عمارت کے غیر موافق استمال سی ڈی اے قوائد کی خلاف ورزیاں جاری رہیں۔

سینٹورس مال انتظامیہ کو پہلا نوٹس 7مارچ 2014، دوسرا نوٹس 25 اکتوبر 2019، تیسرا نوٹس 28دسمبر 2020، چوتھا نوٹس 31مارچ 2021، پانچواں نوٹس 11 اکتوبر 2021 اور چھٹا نوٹس 23 نومبر 2022 کو جاری کیا گیا۔

مسلسل نوٹسز کے باجود سینٹورس مال انتظامیہ نے تعمیل نہیں کی، مسلسل عمارت کے خلاف قوانین استعمال پر مال کو سیل کیا گیا۔

نوٹس کے مطابق سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر مال کو سیل کیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے نجی مال سیل کرنے کو گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کی تکرار سے جوڑ دیا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تقریر کے دوران کشمیر پر پاکستان کے کمزور مؤقف پر احتجاج ریکارڈ کرایا، جس کے بعد پہلے منگلا میں سردار تنویر الیاس کی گاڑی کو روکا گیا اور آج اسلام آباد میں ان کے کاروبار کو سیل کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں نجی مال کی بندش پر تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے جناح ایونیو بلاک کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز منگلا یونٹ 5 اور 6 کی تجدید کاری کی تقریب کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے درمیان تکرار ہوئی تھی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کئی مرتبہ بولنے کی کوشش کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خطاب ختم کرنے کے کلمات کے دوران بھی وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کچھ کہنے لگے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button