اہم خبریںپاکستان

جنرل باجوہ کی ملازمت میں توسیع غلطی تھی، پشیمان ہیں، اسد قیصر

پشاور:

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اورپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ ’غلطی‘ تھی جس پر ہم سب ’پشیمان‘ ہیں ۔

یہ بات انھوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے  کہی۔

اسد قیصر کا یہ انٹرویو آج شام سات بجے نشر ہو گا تاہم نجی ٹی وی کی جانب سے اس پروگرام کے شیئر کیے جانے والے کلپ میں ان سے سوال پوچھا جاتا ہے کہ کیا پارٹی کے اندر چند لوگ ایسے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ غلط تھا؟

اس پر سابق اسیپکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ’بالکل، پوری پارلیمنٹ کا یہ فیصلہ غلط تھا۔ یہ کسی ایک شخص کی بات نہیں۔ ہم سب اس پر پشیمان ہیں کہ ہم نے غلطی کی۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ آخر یہ فیصلہ کیوں کرنا پڑا تھا ؟ تو اس پر اسد قیصر نے کہا کہ وہ کیوں اور کیسے کے چکر میں نہیں پڑیں گے ، مگر ’جس وجہ سے بھی کرنا پڑا، یہ غلطی تھی۔‘

اسد قیصر سے پوچھا گیا کہ کیا پارلیمان پر اس حوالے سے دباؤ تھا،  یا عمران خان کے فیصلے کی وجہ سے یہ سب ہوا؟ اس پر اسد قیصر نے کہا کہ ’یہ صرف خان صاحب کا فیصلہ نہیں تھا، بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کا فیصلہ تھا۔‘

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button