
امریکی ڈالر نے ایک بار پھراونچی اڑان بھر لی جبکہ، اسکے برعکس پاکستانی روپیہ پستی کی جانب گامزن۔
گزشتہ روز امریکی ڈالر کی قیمت میں انتہائی معمولی کمی واقع ہونے کے بعد آج ایک بار پھراضافہ ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔
جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 223 روپے 69 پیسے تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان نظر آٰیا، 100 انڈیکس 320 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 42 ہزار 73 کی سطح پر آ گیا ہے۔



