
دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں نیو یارک اور سنگاپور پہلے نمبر پر آگئے جبکہ پاکستان کا معاشی حب کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں میں شامل ہوگیا ۔
دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے سالانہ سروے میں دنیا کے 172 شہروں کا موازنہ کیا گیا ۔۔۔
سروے کے مطابق رواں سال دنیا کے بڑے شہروں میں رہائش کا خرچ اوسطاً 8 اعشاریہ ایک فیصد تک بڑھ چکا ہے، جبکہ اس مرتبہ مہنگائی بڑھنے کی شرح 20 برسوں کے دوران یہ سب سے زیادہ اوسط ہے۔ مہنگائی کی وجوہات میں یوکرین روس جنگ اور کورونا وبا ءکے باعث رسد کی فراہمی پر دباؤ سرفہرست رہے۔ امریکہ کا شہر نیو یارک اور سنگاپور دنیا کے سب سے مہنگے شہر ہیں جبکہ پاکستان کا شہر کراچی دنیا کے سب سے سستے شہروں میں شامل ہے۔


گذشتہ برس کی رینکنگ میں اسرائیل کا شہر تل ابیب پہلے نمبر پر تھا۔ تاہم امریکا میں افراط زر میں اضافے کی وجہ سے اس بار نیو یارک پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ مہنگائی کی عالمی لہر سے ترکی کا شہر استنبول سب سے زیادہ متاثر ہوا ، جہاں قیمتوں میں 86 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
اس سروے کے مطابق رواں سال دنیا کے بڑے شہروں میں رہائش کا خرچ اوسطا 8.1 فیصد تک بڑھ گیا۔ اس مہنگائی کی وجوہات میں یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے ساتھ ساتھ کورونا کی وبا کے بعد سامان کی رسد کی فراہمی پر پڑنے والا دباؤ سرفہرست ہے۔
مہنگائی کی اس عالمی لہر سے ترکی کا شہر استنبول سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں قیمتوں میں 86 فیصد تک اضافہ ہوا ہے

جب کہ بیونس آئرس میں 64 فیصد تک اور ایران کے دارالحکومت تہران میں افراط زر میں 57 فیصد اضافہ ہوا۔ امریکہ میں بھی افراط زر میں اضافہ ہوا اور یہی وجہ ہے کہ اس سال نیو یارک نے مہنگے شہروں کی فہرست میں ترقی کی ہے۔ امریکہ کے شہر لاس اینجلس اور سان فرانسسکو بھی دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں پہلے 10 شہروں میں شامل ہیں۔ رواں سال کے آغاز پر امریکہ میں مہنگائی کی شرح 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی تھی۔ رواں سال کی فہرست میں امریکی شہروں کی ترقی میں ایک اور وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی بتایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب یوکرین پر روس کے حملے کے بعد مغربی پابندیوں کی وجہ سے روسی شہروں نے بھی مہنگے شہروں کی فہرست میں ترقی کی ہے۔ ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ 88 اور 70ویں نمبر سے 37ویں اور 73ویں نمبر پر آ چکے ہیں۔ دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے سالانہ سروے میں دنیا کے 172 شہروں کا موازنہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس بار یوکرین کے شہر کیئو کو اس سروے میں شامل نہیں کیا گیا۔ اس سروے کی سربراہی کرنے والی اپسانا دت نے بتایا کہ ’یوکرین جنگ اور روس پر مغرب کی پابندیوں کے ساتھ چین کی زیرو کورونا پالیسی نے عالمی رسد کی فراہمی میں مسائل پیدا کیے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’اس کے ساتھ ساتھ ایکسچینج ریٹ میں اتار چڑھاؤ اور شرح سود میں اضافے کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی بڑھی ہے۔‘ انھوں نے بتایا کہ 172 شہروں میں جس طرح مہنگائی بڑھی وہ 20 سال کے دوران سب سے زیادہ اوسط ہے۔



