
سپریم کورٹ نے جمعرات کو سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 2 دسمبر (کل) کو سماعت کرے گا جو کہ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل ہوگا۔
عدالت نے کیس میں فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی پانچ رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔



