اہم خبریںپاکستان

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ: عمران خان کا اہم اعلان متوقع

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آئندہ ہفتے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان آئندہ ہفتے ویڈیولنک پرپی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی سے خطاب کریں گے جس کے لیے کے پی اور پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کےاجلاس بھی طلب کرلیے۔

ذرائع کا  کہنا ہےکہ کے پی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعہ پنجاب پارلیمانی پارٹی اجلاس ہفتہ کو ہوگا جس میں عمران خان دونوں صوبائی پارلیمانی پارٹیوں کو اسمبلیاں تحلیل کرنے پر اعتماد میں لیں گے جب کہ عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال میں اپنی حکمت عملی سے ارکان کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button