پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ پہنچ گئے

ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف  اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔

اسلام آباد سے روانہ ہونے والے وزیراعظم کے خصوصی طیارے نے پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:18 پر استنبول میں لینڈ کیا۔

جبکہ ترکیہ آمد پر پاکستانی وزیراعظم اور وفد کا استنبول میں والہانہ استقبال کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم اور ترک صدر مل کر استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے چار ملجم کا رویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔

بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعے پاکستانی اور ترک سربراہان حکومت دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

جبکہ وزیراعظم ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button