پاکستان
کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری

کراچی کے چڑیا گھر میں فوڈ اسٹریٹ کی تعمیر تقریباً مکمل، جلد فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح کیا جائے گا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے چڑیا گھر کے تفصیلی دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ اسٹریٹ کی تکمیل تقریباً مکمل ہو گئی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ جلد ہی فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح کر دیا جائے گا، جس کے بعد شہری مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو اچھا ماحول فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔
شہری فیملیز کے ہمراہ چڑیا گھر آئیں اور تفریحی چیزوں سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ ملکہ کے دیئے گئے پیتل کے شیروں کا جوڑا، چڑیا گھر کی فوڈ اسٹریٹ پر نصب کردیا گیا ہے۔
جبکہ رنگ برنگی چھتریاں لگا کر فوڈ اسٹریٹ کو خوبصورت بنایا گیا ہے۔
اور جانوروں کی نئی رہائش گاہوں کی تعمیر بھی آخری مراحل میں ہے۔
جبکہ عوام کی سہولت کے لیئے وسیع کار پارکنگ ایریا بھی بنایا گیا ہے۔



