پاکستان

عمران خان کو سفر کی اجازت مل گئی، ٹانگ پر لگا پلاسٹر اتر گیا

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی ٹانگ پر لگا پلاسٹراتار دیا گیا، جبکہ ڈاکٹرز کی طرف سے سفر کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ 

عمران خان کا چیک اَپ کرنے کے لیے شوکت خانم اسپتال کی ٹیم زمان پارک آئی۔

جبکہ ڈاکٹرز نے ٹانگ پر لگا پلاسٹر کھول کر زخموں کاجائزہ لیا۔

ڈاکٹر خالد نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان اب تندرست ہیں اور ان کے گھٹنے سے اوپر والے زخم تقریباً بلکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔

جبکہ گھٹنے سے نیچےکے زخم ٹھیک ہونے میں مزید ایک ہفتہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

لیکن عمران خان اب اپنی ٹانگ دھو سکتے ہیں اور ہلکا وزن بھی ڈال سکتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اگر چاہیں تو اب سفر بھی کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button