اہم خبریںپاکستان

عمران خان پر حملہ، کیس کا تفتیشی افسر تبدیل

سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنے والے تفتیشی آفیسر کو تبدیل کر دیا گیا۔

 عمران خان پر قاتلانا حملہ کی تحقیقات کرنے والے انسپکٹر رانا امتیاز کو کیس سے ہٹا دیا گیا۔

جسکے بعد گریڈ 18کے افسر انور شاہ کو نیا تفتیشی آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انور شاہ اینٹی کرپشن لاہور میں ڈائریکٹر ویجیلینس کے عہدے پرتعینات ہیں۔

جبکہ تفتیش سے متعلق تمام دستاویزات بھی نئے آفیسر کو منتقل کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے دوران تحقیقات اب تک جائے وقوعہ سے 36 فارنزک شہادتیں جمع کی گئی ہیں۔

جبکہ شہادتوں کے ٹیسٹ کے لیے مختلف اشیاء جن  میں ملزم کے جوتے اور جائے وقوعہ سے ملنے والے خون کے مختلف سیمپلز، خون آلود کپڑے، گولیوں کے خول سمیت 31 پارسل فارنزک لیب بھجوائے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فارنزک لیب کی رپورٹ کے بعد ہی مقدمے کی تفتیش میں حتمی سمت کا تعین کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button