
آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے وزارت دفاع کی سمری وزیراعظم آفس میں وصول کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر قانون سردار ایازصادق بھی شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے 5 ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جس میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے۔
یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔



