پاکستان
لاہور میں ڈرون طیارہ اورنج لائن ٹرین اسٹیشن سے ٹکرا گیا

لاہور میں ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشن سے ٹکرا گیا۔
لاہور میں اورینج لائن کے اسٹیشن علی ٹاؤن ٹرمینل 2 کے واشنگ پوائنٹ پر ڈرون طیارہ ٹکرا کر گر گیا۔
لاہور پولیس کے مطابق تعین کیا جا رہا ہے کہ ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ کس سمت سے آیا تھا۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اور دیگر متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
جبکہ ڈرون طیارے سے کسی بھی قسم کا کوئی بارودی مواد نہیں ملا۔
ذرائع کے مطابق ڈرون طیارے کی لمبائی 6 فٹ 4 انچ ہے، جبکہ اسکے پروں کی لمبائی 13 فٹ ہے۔
جبکہ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



