پاکستان

والد کی عیادت کیلئے عمران خان کے دونوں بیٹے لاہور پہنچ گئے

عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلمان بیرون ملک سے پاکستان پہنچ گئے۔

عمران خان کی بلٹ پروف گاڑی اور اسکواڈ کی سیکورٹی میں قاسم اور سلمان کو زمان پارک لاہور پہنچایا گیا۔

قاسم اور سلمان نے اپنے والد عمران خان سے ملاقات کی۔ دونوں صاحبزادے اپنے والد کے گلے لگ کر ملے اور ان کی خیریت دریافت کی۔

قاسم اور سلمان نے کہا کہ آپ پر حملے کی خبر نے پریشان کر دیا تھا۔ عمران خان بڑے حوصلے اور مسکراہٹ کے ساتھ بیٹوں سے ملے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے حملے میں بچایا۔

یاد رہے کہ عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button