اہم خبریںپاکستان

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے خلاف راولپنڈی میں احتجاجی دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا ، جس میں کارکنوں نے کئی راستے بند کرکے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پیرودھائی موڑ سے آئی جی پی روڈ اور سلپ ٹرن سے راولپنڈی روڈ بند ہے۔

پرانا ایئرپورٹ روڈ پر بھی گلزار قائد سے دونوں اطراف ٹریفک نہیں آ جا رہی ، اس کے علاوہ مظاہرین نےسواں پل سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک بھی روک رکھی ہے جبکہ روات جانے والی شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک چلائی جا رہی ہے۔

جی ٹی روڈ رتہ شاہ مارگلہ کے مقام پر دونوں اطراف سے بند ہے اور سرائے کالا چوک کو بھی پی ٹی آئی نے بلاک کر رکھا ہے تاہم مال روڈ اور پشاور روڈ سمیت شہر کی دیگر اندرونی شاہراہیں ٹریفک کےلئے کھلی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button