
امریکہ، برطانیہ، جرمنی، سعودی عرب، کینیڈا سمیت دیگر ممالک نے عمران خان پر حملے کی شدی الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ہے۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ عمران خان کی ریلی میں فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو پرامن رہنما چاہئے۔ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ نٹونی بلنکن نے جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین سے بھی افسوس کا اظہارکیا ہے۔
ترجمان وائٹ ہائوس نے بھی عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔ امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے بھی عمران خان پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کےلئے دعا کی ہے۔
دوسری جانب جرمن سفیرالفریڈ گراناس نے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں موجودہ صورتحال کے باعث ویزا سیکشن آج بند رہے گا۔



