
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہ نومبر کے لیے ایل پی جی کی 2 روپے 96 پیسے فی کلومہنگی کردی۔
جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 204 روپے 16 پیسے فی کلومقرر کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق نومبر کے مہینے پر ہوگا۔
جبکہ گھریلوسلنڈر کی قیمت میں 34 روپے 91 پیسے مزید اضافہ کیا ہے۔
جسکے بعد گھریلوسلنڈر کی قیمت 2ہزار 409 روپے 16پیسے ہو گئی۔
جبکہ کمرشل سلنڈرکی نئی قیمت 9 ہزار 269 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔



