اہم خبریںپاکستان

سی پیک کے تین اہم منصوبوں کی منظوری

وزیراعظم کے دورہ چین سے قبل سی پیک کے تین اہم منصوبوں کی منظوری دے دی گئی

 وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت   اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق 12 ارب ڈالر مالیت کے تین اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

پاکستان ریلویز کے موجودہ مین لائن۔ (ایم ایل ون) کے اپ گریڈیشن منصوبے اور کراچی سرکلر ریلوے پروجیکٹ کی منظوری دی  گئی۔

 اس منصوبے کی کُل لاگت سال 2020 کے مقابلے میں رواں سال 45 فیصد اضافہ ہوا ہے جو 9 ارب 85 کروڑ ڈالر ہے،۔جبکہ اگست 2020 میں اس صوبے کی لاگت 6 ارب 5 کروڑ ڈالر تھی۔

اجلاس میں آزاد کشمیرکے ضلع نیلم میں 48 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ جس کی لاگت ڈالر کی شرح تبادلہ 220 روپے ہے۔

اجلاس میں شنگھائی الیکٹرک 1320  میگاواٹ تھر کول بلاک پاورجنریشن کمپنی  کی مدت ترمیم کی  بھی منظوری  دی  گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button