
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اعتراف کرلیاکہ وہ ملک میں مارشل لا لگوانا اور خون خرابے سے انقلاب چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ اوربندوق سے انقلاب لانےکا ماسٹر مائنڈ کسے دھمکیاں دے رہاہے؟،ذلت و رسوائی فارن فنڈد فتنے اور توشہ خانہ چور کے مقدر میں لکھی جاچکی، ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا تھا کہ غیر ضروری سچ نہیں بولنا چاہتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کھلے عام افواج ِ پاکستان کو حکومت ختم کرنے اور سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہا ہے، فارن فنڈڈ فتنہ کسی کے کہنے پہ آپ نے پورے پاکستان کو چور بنا دیا ؟، فتنہ بہت بزدل شخص ہے صرف بڑھکیں مار رہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایک طرف ادب دوسری طرف گالی ، دماغ کی خرابی اور فرسٹریشن ہے، 2 ہزار لوگ 22 کروڑ عوام نہیں ہوتے۔



