بزنسپاکستان

قیمتوں میں اضافے کا سبب نامناسب پالیسیاں اور ریگولیشن نظام قرار

مسابقتی کمیشن پاکستان کا غذائی اشیا ء کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق جائزہ مکمل، جائزے میں  قیمتیں بڑھنے کی وجہ نامناسب پالیسیاں اور ریگولیشن نظام قرار،  بنیادی غذائی اشیا ء ایک اوسط گھرانے کی ماہانہ خوراک کے اخراجات کا  63 فیصد ہیں۔

مسابقتی کمیشن پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2021 کی نسبت جولائی 2022میں 10 ضروری غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا۔

جن میں پیاز، خوردنی تیل، گھی، آلو، مرغی، گندم، چینی، دودھ، چاول، ٹماٹر اور دالیں شامل ہیں۔

جبکہ دال مسور92  فیصد، پیاز 89، خوردنی تیل 77 اور چنے 52 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔

جبکہ مسابقتی کمیشن پاکستان نے درآمدات اور برآمدات پر پابندی کوتاجروں کے لئے عالمی مارکیٹ کی رسائی میں رکاوٹ قرار دیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button