
ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 30.68 فیصد تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کی جاری کردہ رپورٹ کی مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران 21اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 14اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
جبکہ بجلی کی قیمت میں نواسی 89 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت تین اشاریہ سینتالیس 3.47سے بڑھ کرچھ اشاریہ ستاون 6.57 روپے ہوگئی۔
جبکہ انرجی سیور کی قیمت میں ایک اشاریہ ستاون 1.57فیصد اضافہ ہوا، جلانے والی لکڑی کی قیمت میں 1.31فیصد اضافہ ہوا۔
دوسری جانب رواں ہفتے، چائے ، لہسن،آٹا، گھی، چاول، اور مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ جبکہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 3.77، پیاز2.97 فیصد سستے ہوئے، اس کے علاوہ حالیہ ہفتے دال مسور، چکن، گڑ، دال ماش، ایل پی جی، کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔



