
ملک میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک اور پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سبزیوں کی برآمدات کا حجم پینتالیس اشاریہ ستتر 45.77 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے، جوکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں29 فیصد زیادہ ہے۔
جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران سبزیوں کی برآمدات سے 59.13 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

ماہ ستمبرمیں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 13.50 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا، جو اگست میں 17.08 ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 16.78 ملین ڈالرتھا، رواں مالی سال میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو 255.14 ملین ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا۔
جبکہ پھلوں کی برآمدات سے ملک کو 75.56 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا، جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 45 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پھلوں کی برآمدات کا حجم 109.39 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔


ماہ ستمبر میں پھلوں کی برآمدات کا حجم 18.71 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں 28.45 ملین ڈالر اور گزشتہ سال ستمبرمیں 30.72 ملین ڈالرتھا۔
جبکہ رواں مالی سال میں پھلوں کی درآمدات کا حجم 398.91 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔



