پاکستان
سیلاب متاثرہ مزدوروں کو اپنے گھروں کی تعمیر کے دوران یومیہ اجرت دینے کا اعلان
مزدور اپنے گھروں کی بحالی کا کام کریں گے جس کے لیے انھیں یومیہ اجرت دی جائے گی، وفاقی وزیر برائے ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری
وفاقی وزیر برائے ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے سیلاب زدہ علاقہ پہلوان خان کھوسو جامشورو کا دورہ کیا
اس موقعے پر انکا کہنا تھا کہ سیلاب سے چھتیس 36 لاکھ سے زائد پاکستانی مزدور بے روزگار ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی ملک کے محنت کش، مزدوروں اور معماروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، سیلاب متاثرہ مزدوروں کی بحالی کو جلد ممکن بنایا جائے۔
آئی ایل او کے پراجیکٹ کیش فار ورک منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مزدور گاؤں کے راستوں گلیوں کی بحالی اور گھروں کی جزوی مرمت کا کام کریں گے جس کے لیے انھیں یومیہ اجرت دی جائے گی۔
جبکہ اس منصوبے کے تحت 40 ہزار متاثرہ مزدوروں کو کیش فار ورک پروگرام کے لیئے رجسٹرڈ کریں گے۔



