
لندن میں میاں محمد نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کی ایک دوسرے خلاف نعرے بازی ، پی ٹی آئی مظاہرین اور ن لیگ کے سربراہ کے گارڈز کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
تفصیلاب کے مطابق لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کے درمیان نعرے بازی لڑائی تک پہنچ گئی۔
اے آر وائی نیوز چینل سے منسلک صحافی فرید احمد نے لڑائی کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” پی ٹی آئی کے حامیوں اور پی ایم ایل این کے کارکنوں کے درمیان لڑائی، نواز شریف کے پوتے ذکریا حسین نے مظاہرین پر حملہ کردیااور مکوں کی برسات کردی۔”
فرید احمد لکھتے ہیں کہ “وہ ایک پیشہ ور باکسر ہیں۔ پی ایم ایل این ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مظاہرین نے پچھلے دروازے سے اندر گھسنے کی کوشش کی جو لڑائی کی وجہ بنا۔”
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر برطانوی پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن شایان علی کو گرفتار کر لیا۔ شایان علی پاکستان تحریک انصاف کے سب سے متحرک کارکن سمجھے جاتے ہیں۔



