بزنسپاکستان

کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت میں 50 روپے فی لیٹر اضافہ

کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا۔

کراچی میں دودھ  کی سرکاری قیمت 120 روپے سے بڑھا کر 170 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ  ڈیری فارمرز کو دودھ کی نئی قمیتوں کے تعین سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے ڈیری فارمرز کو دودھ 153 روپے فی لیٹر فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جبکہ ہول سیلرز 160 روپے اور ریٹلرز 170 روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرسکیں گے۔

دوسری جانب ڈیری فارمرز نے کمشنرکراچی کی جانب نئی طے کردہ قیمتوں کو مسترد کردیا ہے۔

 ایڈیشنل کمشنر کراچی سید جواد مظفر کا کہنا ہے کہ دودھ اضافی نرخ پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button