اہم خبریںپاکستان

ارشد شریف قتل کیس : پاک فوج کا حکومت سے اہم مطالبہ

جنرل ہیڈکوارٹرزنے ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لئے حکومت سے انکوائری کمیشن بنانے کی درخواست کردی ہے۔

جی ایچ کیو (GHQ) نے حکومت پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیشن بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں پاکستان کے آئین کے مطابق الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم نے واقعے کے ھقائق سامنے لانے کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن کی سربراہی ہائی کورٹ کے فاضل جج صاحب کریں گے۔

ارشد شریف کو کینیا میں پولیس نے 23 اکتوبر کی رات شک کی بنیاد پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button