بزنسپاکستان

ڈالر ایک بار پھر سستا ہونے لگا

امریکی ڈالر ایک بار پھر اپنی قدر کھونے لگا جبکہ پاکستانی روپے  کے عروج کا سفر ایک بار پھر شروع ہو گیا ۔

گزشتہ ہفتے مہنگا ہونے کے بعد رواں ہفتے ڈالر ایک بار پھر سستا ہونے لگا۔ آج  کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی آئی۔

انٹر بینک میں ڈالر 66 پیسے سستا ہونے کے بعد 219 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔ جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 220 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔

جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا۔ 2 روپے کی کمی کے بعد 222 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا۔ 100 انڈیکس 60 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42286 کی سطح پر آ گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button