بزنسپاکستان

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین آئل ریفائنری منصوبے پر معاہدے کا قوی امکان

پاکستان اور سعودی عرب اربوں ڈالر کے آئل ریفائنری منصوبے کے معاہدے کا امکان ظاہر ہوا ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے تعطل کا شکار تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب روانگی سے قبل پاکستان اور سعودی عرب کے حکام کی آئل ریفائنری منصوبے کے تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ملاقاتیں جاری تھیں ۔

جنوری 2019 میں سعودی عرب کے وزیر توانائی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کی گوادر بندرگاہ میں 10 بلین ڈالر کی آئل ریفائنری لگانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

جبکہ فروری 2019 میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنےدورہ پاکستان پر 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا تھا۔

جبکہ مجموعی طور پر سعودی عرب کی جانب سے گوادر میں میگا آئل ریفائنری کے قیام کے لیے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جانی تھی۔

تاہم سعودی عرب کی جانب سے آئل ریفائنری لگنے کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں تیل لے جانے کیلیے پائپ لائن موجود نہیں تھی۔

سعودی عرب کو گوادر سے تیار مصنوعات کو ملک کے دیگر حصوں تک پائپ لائن کے ضریعے  پہنچانے کے لیے تقریباً 2 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کی بھی ضرورت تھی۔ جسکی وجہ سے یہ معاہدہ مسلسل تاخیر کا شکار رہا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button