اہم خبریںپاکستان

ارشد شریف قتل کیس: عمران خان کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے صدر عمران خان نے کینیا میں پولیس کی گولی کا شکار ہونے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف  کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر صدمہ ہوا، انہوں نے  اپنی جان دے کرسچ بولنے کی قیمت ادا کی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو ملک چھوڑ کر بیرون ملک روپوش ہونا پڑا، پوری قوم ان کی وفات پر سوگوار ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی مرحوم ارشد شریف کےگھر بھی گئے جہاں انہوں نے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

سابق وزیراعظم نے اس موقع پر ارشد شریف کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button