اہم خبریںپاکستان

پاکستانی حکام نے ارشد شریف کی میت کی شناخت کرلی

کینیا میں پاکستانی حکام نے سینئر صحافی ارشد شریف کی شناخت  کے بعد میت وطن واپس لانے کے لیے قانونی عمل شروع کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ہائی کمشنر، کینیا کے پولیس حکام اور ڈاکٹرز اس وقت نیروبی میں ڈیڈ ہاؤس میں ہیں، پاکستانی سفیر نے مرحوم ارشد شریف کی شناخت کرلی ہے جس کے بعد اب میت کی واپسی کے لیے قانونی عمل شروع کردیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ارشد شریف کی وطن واپسی کے لیے ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے، کینیا کے حکام کو ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button