اہم خبریںپاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل قرار دینے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کا ملک بھر کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نا اہلی کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان فیض آباد پہنچے اور ٹائر جلا کر مری روڈ بلاک کر دی۔

دوسری جانب راولپنڈی میں صوبائی وزیر راجہ بشارت کے حلقے پی پی 14 بکرا منڈی چوک میں بھی کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔

لاہور کے  مختلف علاقوں میں بھی فیصلے کے خلاف احتجاج جاری ہے، پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے لاہورکی اہم شاہراہ جیل روڈ کو بند کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لاہور میں مال روڈ پر بھی احتجاج جاری ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں سے بھی پی ٹی آئی کے کارکنان تحریک انصاف ہاؤس پہنچ چکے ہیں، جہاں سے پی ٹی آئی کے کارکنان شاہراہ فیصل سے ریلی کی شکل میں گزرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر جائیں گے۔

جبکہ پشاور میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے ہیں، اور مختلف علاقوں میں روڈ بلاک کرکے احتجاج کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button